کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا تعین عدالت کا کام نہیں ۔
دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ، کمشنر کراچی نے سندھ ہائیکورٹ میں پیشرفت رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ؟، عدالت کس کس چیز کی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دے ؟، کل کو کہیں گے چینی اور آٹے کی قیمتوں کا تعین بھی عدالت کرے؟ ، اشیا خورونوش کی قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں ہے؟ ۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ جانوروں کا چارہ بھی مہنگا ہوگیا ہے،آپ کو معلوم ہے بھینسیں کون سا چارہ کھاتی ہیں اور کتنا مہنگا ہے؟ ، جو کام عدالت کا نہیں وہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟ ، چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…