اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 10 لاکھ لوگ تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائیں گے، جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزراء کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں . نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آتے ہی نیب کی جانب سے ہمارے ممبران کو نوٹس موصول ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں
مداخلت کرنے کا، تحریک عدم اعتماد آنے پر نیب کے ممبران کو نوٹسز کا جواب آپ کو دینا پڑیں گے
..