محکمہ موسمیات کی ملک میں گرمی کی لہر میں شدت کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق رواں ہفتے ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہا درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت

9 سے 10 ڈگری سینٹری گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 07سے10ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 07سے10ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کالام،پشاور،اٹک اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

Recent Posts

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

3 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

12 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

41 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

51 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

1 hour ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

1 hour ago