پٹرولیم قیمتیں برقرار لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کتنا بوجھ برداشت کررہی ہے؟ یقین کرنا مشکل

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ کمی اور بجٹ تک قیمتیں اسی سطح پر برقرار رکھنے کے اعلان کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کیوں کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ بجٹ تک نہیں بڑھائی جائیں گی۔روس یوکرین جنگ کے آغاز پر تیل کی عالمی قیمتیں 94

ڈالر فی بیرل تھیں جو اب 112 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ڈیزل کے عالمی ذخائر میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 2008 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل عالمی ذخائر میں کمی کے پیش نظر پہلے ہی حکومت کو ملک میں ڈیزل کی ممکنہ قلت سے خبردار کرچکی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت مارچ کے دوسرے نصف میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 34.10روپے اور فی لیٹر پیٹرول پر 22.28 روپے اور مجموعی طور پر 28ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد حکومت نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کوفی لیٹر 2.28 روپے پرائس ڈیفرینشیئل کلیم (پی ڈی سی)دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے او سی اے سی نے مسترد کردیا تھا۔پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کو وزیراعظم کے فیصلے کی روشنی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز / آئل ریفائنریز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی/ پی ڈی سی کے لیے پی ڈی سی ریسیوایبل اور ایک تا چار نومبر 2021 کے بقایاجات کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

11 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

18 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

25 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

35 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

44 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

51 mins ago