اپوزیشن ساتھ معاملات طے ہوگئے ؟ ق لیگ کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہونے کی سب قیاس آرائیاں ہیں،اتحادیوں کے بغیر حکومت یا اپوزیشن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا،
وزیراعلیٰ بننا ق لیگ کی شرط نہیں،ہم چاہتے اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے اے آروائی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ سارے معاملات طے ہوگئے ہیں یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا کہ حکومت کے ساتھ ہیں یا اتحادیوں کے ساتھ ہیں۔اپوزیشن کے ساتھ ملاقاتوں میں ساری چیزوں پر بات چیت ہورہی ہے،حکومت ہو یا متحدہ اپوزیشن اپنے کارڈ کوئی بھی سامنے نہیں لا رہا، ایک بات طے ہے اتحادیوں کے بغیر حکومت یا اپوزیشن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں اتحادی جماعتوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اپوزیشن نے کہا پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ بننا ق لیگ کی شرط نہیں ہے، ق لیگ کو لگتا ہے اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کون کیا چاہتا ہے ابھی تک تو بھاگ دوڑ لگی ہوئی ہے، ایم کیوایم اور بی اے پی کے لوگ کیا چاہتے ہیں؟ کسی کو کچھ پتا نہیں۔ ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوئی ہے،پتا چلا ہے کہ آصف زرداری نے ان کے تمام نکات کو تسلیم کیا ہے۔ ایم کیوایم کے مسائل سندھ کے شہری علاقوں میں ہیں، بی اے پی کے مسائل بلوچستان میں ہیں، مسلم لیگ ق پنجاب میں اپنے عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر بات چیت کررہی ہے۔ مسلم لیگ ق کا مزید مار کھانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، ساڑھے تین سالوں میں مار ہی پڑی ہے، کوشش ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہمیں ابھی تک اپنا پتا نہیں ہے کہ کس طرف جا رہے ہیں؟ ہمیں کسی کا کیا پتا ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

9 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

15 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

22 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

33 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

41 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

48 mins ago