اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا . پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی .
موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا . محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب
سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا . جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی . نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی . کلاس 8-1 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے . اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا . محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیم سیشن، امتحانات اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے . اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا . اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی کو منعقد ہوں گے ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15جون کو لیے جائیں گے . سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں ہوں گی . قبل ازیں یہ بتایا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022 . 23 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا . نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا، بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کیلئے دی جائیں گی .