پاکستان میں گرمی جلدی کی اچانک انٹری ، موسم نے عوام کا برا حال کر دیا ، گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب
سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔کلاس 8-1 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیم سیشن، امتحانات اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی کو منعقد ہوں گے ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15جون کو لیے جائیں گے۔ سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں ہوں گی۔قبل ازیں یہ بتایا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022۔ 23 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا، بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کیلئے دی جائیں گی۔

Recent Posts

لندن میں خواجہ آصف کو قتل کی دھمکی، ویڈیو سامنے آگئی

لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر…

9 mins ago

ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ بھارتی…

12 mins ago

چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکار تعینات کرنے کا نہیں کہا، دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے…

28 mins ago

صبا قمر نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ ڈالا، صارفین سیخ پا

چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی…

33 mins ago

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے متجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…

44 mins ago

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…

50 mins ago