اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سونے کی قیمت میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافے کے رجحان کے بعد پیر کے روز قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیرو 14 مارچ کو پاکستان میں 24 قیراط
سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے .
پیر کو ہونے والی 200 روپے کی کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 130550 روپے ریکارڈ کی گئی ہے . 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 111925 روپے رہی . پیر کے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1966 ڈالر رہی .
. .