پارلیمنٹ حملہ کیس ترین، عارف علوی اور علیم خان سمیت پی ٹی آئی قیادت بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی قیادت کو بری کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے صدرعارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو بری کردیا۔اس کے علاوہ عدالت نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی، اعجاز چوہدری، علیم خان اور جہانگیر ترین کی بھی مقدمے سے بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت

میں دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ حملہ کیس کا مقدمہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان پہلے ہی مقدمہ سے بری ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: 18نامزد ملزمان سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

میر پور خاص(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی کی عدالت میرپورخاص نے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر…

5 mins ago

تربت، سبزی منڈی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

تربت(قدرت روزنامہ)تربت سبزی منڈی میں فائرنگ، ایک شخص جاںبحق، شناخت ممتاز ولد علی احمد ساکن…

14 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی، قیدی کے قتل کیخلاف لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج، ایک زخمی پولیس اہلکار بھی چل بسا

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کی جیل کے قریب قیدی وین…

20 mins ago

قلات، گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

قلات(قدرت روزنامہ)قلات دشت مغلزئی میںشوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق…

26 mins ago

کوئٹہ، اسپنی روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد…

35 mins ago

جھالاوان کمپلیکس، پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈاکوقتل، ایک اہلکار بھی جاں بحق

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار جھالاوان کمپلیکس میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس کے…

41 mins ago