اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمن کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اہم فيصلے کرلئے ہیں . نجی ٹی وی سماء کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت مریم نواز کریں گيں .
مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیںگے . اسلام آباد میں لیگی قافلے کا استقبال شہباز شريف کریں گے . (ن) لیگ نےجنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہورمیں جمع ہونے کی کال دے ہے . پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کا جلد حتمی فیصلہ اور اعلان
نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا . واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے دی ہے . پیر کو رات گئے مشترکا میڈیا ٹاک میں فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں کب تک بیٹھیں گے یہ فیصلہ ہم کریں گے، لوگ تیار رہیں تحریک عدم اعتماد کی تاریخ تک اسلام آباد میں رہیں گے . شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا . ارکان پارلیمنٹ کو بحفاظت ايوان پہنچايا جائے . فضل الرحمان نے حکومت کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلادیں گے، ڈنڈے کا جواب ڈنڈے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے .
. .