اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمن کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اہم فيصلے کرلئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت مریم نواز کریں گيں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیںگے۔اسلام آباد میں لیگی قافلے کا استقبال شہباز شريف کریں گے۔ (ن) لیگ نےجنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہورمیں جمع ہونے کی کال دے ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کا جلد حتمی فیصلہ اور اعلان
نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے دی ہے۔پیر کو رات گئے مشترکا میڈیا ٹاک میں فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں کب تک بیٹھیں گے یہ فیصلہ ہم کریں گے، لوگ تیار رہیں تحریک عدم اعتماد کی تاریخ تک اسلام آباد میں رہیں گے۔ شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ کو بحفاظت ايوان پہنچايا جائے۔فضل الرحمان نے حکومت کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلادیں گے، ڈنڈے کا جواب ڈنڈے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…