ماڈل گرل علیزے گبول نے دبئی میں چپکے سے خود سے 10 سال چھوٹے شخص سے دوسری شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ) ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے رواں سال فروری میں خاموشی کے ساتھ دوسری شادی کر لی تھی اور اب انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت سامنے آنے پر اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی پرائیویٹ کر دیا ہے . ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہو گیا ہے .

انہوں نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا دولہا انہیں انگوٹھی پہنا رہا ہوتا ہے تاہم تصویر میں دولہا کے صرف ہاتھ نظر آ رہے تھے . اب تک علیزے کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی دوسری شادی کس شخص کے ساتھ ہوئی ہے تاہم اب متعدد شوبز ویب سائٹس کی طرف سے مبینہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علیزے گبول نے دوسری شادی ملک ریاض کے بھتیجے کے ساتھ کی ہے، جس کا نام زوریز ملک ہے . اس مبینہ دعوے کی ابتداءخود علیزے گبول کے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ہوئی جب ایک خاتون نے اس لائیو سیشن میں دعویٰ کر دیا کہ اداکارہ نے ایک ارب پتی شخص کے ساتھ شادی کی ہے جو ان سے کم عمر بھی ہے . رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ علیزے کا دوسرا شوہر پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، جبکہ وہ اداکارہ سے عمر میں 10سال چھوٹا بھی ہے . واضح رہے کہ علیزے گبول کی پہلی شادی 2016ءمیں ہوئی تھی . ان کے پہلے شوہر سے ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مرال ہے . 2017ءمیں ان کا نام پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور مبینہ طور پر علیزے کی وجہ سے عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تعلقات میں کشیدگی بھی رہی . تاہم علیزے کی طرف سے کبھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی . تاحال اپنے شوہر کی شناخت کے معاملے پر بھی ان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا . . .

متعلقہ خبریں