ماڈل گرل علیزے گبول نے دبئی میں چپکے سے خود سے 10 سال چھوٹے شخص سے دوسری شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ) ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے رواں سال فروری میں خاموشی کے ساتھ دوسری شادی کر لی تھی اور اب انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت سامنے آنے پر اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی پرائیویٹ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا دولہا انہیں انگوٹھی پہنا رہا ہوتا ہے تاہم تصویر میں دولہا کے صرف ہاتھ نظر آ رہے تھے۔

اب تک علیزے کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی دوسری شادی کس شخص کے ساتھ ہوئی ہے تاہم اب متعدد شوبز ویب سائٹس کی طرف سے مبینہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علیزے گبول نے دوسری شادی ملک ریاض کے بھتیجے کے ساتھ کی ہے، جس کا نام زوریز ملک ہے۔ اس مبینہ دعوے کی ابتداءخود علیزے گبول کے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ہوئی جب ایک خاتون نے اس لائیو سیشن میں دعویٰ کر دیا کہ اداکارہ نے ایک ارب پتی شخص کے ساتھ شادی کی ہے جو ان سے کم عمر بھی ہے۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ علیزے کا دوسرا شوہر پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، جبکہ وہ اداکارہ سے عمر میں 10سال چھوٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ علیزے گبول کی پہلی شادی 2016ءمیں ہوئی تھی۔ ان کے پہلے شوہر سے ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مرال ہے۔ 2017ءمیں ان کا نام پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور مبینہ طور پر علیزے کی وجہ سے عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تعلقات میں کشیدگی بھی رہی۔ تاہم علیزے کی طرف سے کبھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاحال اپنے شوہر کی شناخت کے معاملے پر بھی ان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

24 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

27 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

46 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

47 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 hour ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

1 hour ago