اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال کیلئے کپاس کی فی من قیمت مقرر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال کیلئے کپاس کی فی من قیمت مقرر کردی ہے، کپاس کی کم ازکم 5700 روپے فی من قیمت مقرر کی گئی ہے، کسانوں کو کپاس کی فصل میں اچھا منافع ملے گا۔ ہم نیوز کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ اجلاس میں کہا گیا کہ اجلاس میں 8.2 ارب کے رمضان ریلیف پیکج کی منظور دے دی گئی ہے۔ رمضان پیکج 2 کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔ ایل این جی ٹو پائپ لائن منصوبے کیلئے 21 ارب کی بینک گارنٹی کی منظوری دی گئی ہے۔ جھل مگسی فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دوبارہ فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔
ماڑی گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ای سی سی نے کپاس کی 2022-23 کی فصل کیلئے کم ازکم 5700 روپے من قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کیلئے 200 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے 3.50 ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31 مارچ تک کیلئے فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے اس سے قبل سات مارچ کو وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، رمضان میں 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 8.28 ارب کی خطیر رقم منظور کی گئی تھی۔

Recent Posts

لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور میں 6 روز…

4 mins ago

جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سرزمین پر جلد ہی فن تعمیر کا ایک نیا…

10 mins ago

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چودھری پرویز الٰہی اور اہل خانہ کے افراد کا نام پی سی ایل سے…

11 mins ago

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ…

17 mins ago

تعلقات کو مزید گہرا اور تعاون مضبوط کرنے کے لیے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے بات چیت کا منتظر ہوں، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے پیارے بھائی ملائیشیا کے…

24 mins ago

کارکردگی کے اعتبار سے کونسا صوبہ آگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے بعد سے اب تک اگر صوبوں کی کارکردگی کا…

30 mins ago