آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، بھارتی میزائل واقعے پر تشویش کا اظہار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارتی میزائل واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، کورکمانڈرز نے قرار دیا کہ بھارتی میزائل جیسے واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک ہوسکتے ہیں، عالمی فورمز میزائل واقعے، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ اور پروٹوکول کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں شرکاء کو ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور علاقائی سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی،مغربی سرحدی انتظام میں پیشرفت بھی بریفنگ کا اہم حصہ تھی۔ فورم نے بھارتی میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش کی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، شرکاء نے اظہار خیال کیا کہ بھارت کے حادثاتی قرار دیے گئے میزائل واقعے سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، بھارتی غلطی کے اعتراف کے باوجود عالمی فورمز واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ اور پروٹوکول کی جانچ اہم ہے، ایسے خطرناک واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک ہوسکتے ہیں، ایسے واقعات علاقائی امن، تذویراتی استحکام کو شدید خطرات میں ڈال سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشنزکو سراہا۔ فورم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہدایت کی 23 مارچ کی پریڈ اور او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔

Recent Posts

ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں…

3 mins ago

کیا میرا انتخاب میرے بچوں کیلئے صحیح رہے گا؟ حاجرہ یامین

کراچی(قدرت روزنامہ)حاجرہ یامین پاکستان شوبز کی ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں…

4 mins ago

لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور میں 6 روز…

8 mins ago

جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سرزمین پر جلد ہی فن تعمیر کا ایک نیا…

14 mins ago

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چودھری پرویز الٰہی اور اہل خانہ کے افراد کا نام پی سی ایل سے…

15 mins ago

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ…

21 mins ago