اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےہدایات جاری کی ہیں کہ 23 مارچ کی پریڈ اور اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس نے بھارت سے میزائل
فائر ہونے کے واقعے پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت نے واقعے حادثہ قراردیا جو کسی بڑی تباہی کاباعث بن سکتاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس کے شرکا نے واقعے کا متعلقہ عالمی فورم سے نوٹس لینے پر زور دیا اور کہا کہ ایسےخطرناک واقعات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن سکتےہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے انسداددہشتگردی کے حالیہ آپریشنز کی کامیابیوں کوسراہا اور ملکی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ 23 مارچ کی پریڈ اور اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فارمیشنز کی تیاریوں کی تعریف کی اور مشنزپر مرکوز ٹریننگ کی ضرورت پرزوردیا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نئی آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور لمز میں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ، اس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کور آف آرٹلری میں ایس ایچ 15آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج، جنگی میدان میں نقل و حرکت اور درستگی کے ساتھ دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی ، جس سے یقینی طور پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا، لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔لمز کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے ،ترقی کے لیے انسانی وسائل جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں جس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے تاکہ اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کیا جاسکے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…