فحش فلموں کے الزام میں گرفتار راج کندرا نے شلپا شیٹی کو شادی کیلئے پرپوز کیسے کیا؟ دلچسپ کہانی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد سے اس معروف جوڑی کے متعلق کئی باتیں منظرعام پر آ رہی ہیں۔ اب راج کندرا کے شلپا شیٹی کو شادی کی پیشکش کرنے کی حیران کن کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق راج کندرا اگرچہ امیر کاروباری شخص تھے مگر انہوں نے جب شلپا کو شادی کی پیشکش کی اور شلپا نے حامی بھری تو راج نے محض 5قیراط ہیرے کی انگوٹھی شلپا شیٹی کو پہنائی۔

رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی نے راج کو شادی کے لیے ہاں تو کہہ دی مگر اس قدر چھوٹی انگوٹھی کی وجہ سے وہ کچھ خاص متاثر نہیں ہوئی تھیں۔ ماضی میں وہ ایک انٹرویو میں بتا چکی ہیں کہ راج نے بہت چھوٹی انگوٹھی کے ساتھ مجھے پرپوز کیا جس سے میں بالکل بھی متاثر نہیں ہوئی تھی۔ ان دنوں میں کارل لیگرفیلڈ شو کے لیے پیرس میں موجود تھی۔ راج میرے پیچھے پیرس گیا اور وہاں مجھے شادی کی پیشکش کی۔ راج نے اس مقصد کے لیے ایک پورا بینکوئٹ ہال بک کرایا ۔ یہ سب کچھ میرے لیے سرپرائز تھا۔ وہ مجھے یہ کہہ کرلے گیا تھا کہ وہ ایک دوست کے گھر پر لنچ کریں گے لہٰذا میں اچھی طرح تیار ہو جاﺅں۔میری بہن نے مجھے سرخ لباس پہننے کو کہا۔ وہ بھی راج کے ساتھ ملی ہوئی تھی۔ وہاں راج نے مجھے پرپوز کیا اور صرف 5قیراط کی انگوٹھی پہنائی۔ “

Recent Posts

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 min ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

3 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

10 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

33 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

35 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

38 mins ago