بابر اعظم چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنیوالے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب کیلئے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور محض 2 رنز پر پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ امام الحق 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، انہیں آسٹریلوی آف سپنر نتھن لیون نے پویلین کی راہ دکھائی ، اس کے بعد اظہرعلی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور محض 6 رنز بناکر کیمرون گرین کا شکار بن گئے ، 21 کے مجموعے پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے171 رنز جوڑے ، جس کی بدولت پاکستان نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں کے نقصان پر192 رنز بنا لیے ، کپتان بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم بطور کپتان چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں ، ان سے پہلے یونس خان نے 2007ء میں کوکلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف ناٹ آئوٹ 107 رنز سکور کیے تھے۔ بابر اعظم بطور کپتان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے محض تیسرے بلے باز بھی ہیں، ان کے علاوہ تلکارتنے دلشان ، فاف ڈو پلیسی اور ہیتھر نائٹ نے یہ کارنامہ سر انجام دے رکھا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنس لابوشین نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے دن کے ابتداء میں ہی مہمان ٹیم کو 97 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز بنانے والے مارنوس لابوشین کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ، مارنوس لابوشین کو شاہین آفریدی نے بولڈ کیا جس کے فوری بعد مہمان کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا ۔
آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 505 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور پاکستان کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف ملا ہے ، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، ٹیسٹ میں گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی ۔

Recent Posts

لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور میں 6 روز…

4 mins ago

جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سرزمین پر جلد ہی فن تعمیر کا ایک نیا…

10 mins ago

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چودھری پرویز الٰہی اور اہل خانہ کے افراد کا نام پی سی ایل سے…

11 mins ago

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ…

17 mins ago

تعلقات کو مزید گہرا اور تعاون مضبوط کرنے کے لیے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے بات چیت کا منتظر ہوں، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے پیارے بھائی ملائیشیا کے…

24 mins ago

کارکردگی کے اعتبار سے کونسا صوبہ آگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے بعد سے اب تک اگر صوبوں کی کارکردگی کا…

30 mins ago