ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اعلان کیا
ہے کہ نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ (این ڈی ایف) مملکت کی معیشت میں 2030 تک 570 ارب ریال (152 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا . عرب نیوز کے مطابق محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این ڈی ایف کی سرمایہ کاری سے سعودی عرب کی نان آئل جی ڈی پی 605 ارب ریال تک پہنچ جائے گی .
این ڈی ایف اپنے فنڈز اور ڈویلپمنٹ بینکوں کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں 2030 تک تین گنا اضافہ کرے گا . این ڈی ایف کے گورنر سٹیفن گروف کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایک عالمی برانڈ بننا ہے . یہ فنڈ سنہ 2017 میں قائم کیا گیا تھا .
. .