بیٹے کی موت کے بعد اسے ڈگری دی گئی ۔۔ گریجویشن کا خواب دیکھنے والا بیٹا ڈگری ملنے سے کچھ ماہ پہلے انتقال کر گیا،

(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ
کسی کہانی کو بیان کر رہی ہوتی ہیں . یہ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو کہ انسان کو جذباتی کر دیتی ہیں .

اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی بدقسمت والدہ کے بارے میں بتائیں گے جسے بیٹے کی ڈگری اس کی وفات کے بعد دی گئی تھی . عبد الرحمن الحمدان نامی سعودی طالب علم امریکی یونی ورسٹی نیشنل آرٹس اینڈ سائنس کا طالب علم تھا جس کی موت نے سب کو افسردہ کر دیا . نوجوان طالب علم اپنے گھر کا چشم و چراغ تھا جسے اسی کی خواہش پر بیرون ملک پڑھنے اجازت بھی دی گئی تھی اور فیملی بھی امریکہ شفٹ ہو گئی تھی . الحمدان امریکی یونی ورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا طالب علم تھا جبکہ اپنی کلاس کا ہونہار طالب علم سمجھا جاتا تھا، الحمدان نے ایسے کئی پراجیکٹس بنائے تھے جس نے سب کو حیران تو کیا ہی مگر طالب علم کی قابلیت پر بھی یقین کرنے پر مجبور کر دیا . الحمدان کا پورا ہونے والا تھا، والدہ بھی خوشی سے نہال تھی کیونکہ بیٹے کو ڈگری ملنے والی تھی محض تین ماہ بعد . لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا جس نے سب بدل دیا . الحمدان اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس کے بعد والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی تھی . موت سے آخری رات پہلے حمدان اپنے دوستوں سے ملنے گیا تھا، واپس آکر والدہ کی پیشانی کو بوسا دیا اور پھر کہنے لگا کہ وہ ایک ٹی وی شو دیکھ پر پھر سب کے ساتھ بیٹھے گا اور کمرے کو اندر سے بند کر دیا . لیکن جب کافی دیر تک وہ باہر نہیں آیا تو والدہ کو تشویش ہوئی اور جب کمرہ کھول کر دیکھا گیا تو وہ اس دنیا میں جا چکا تھا جہاں سے کوئی واپس نہیں آ سکتا تھا . والدہ کے دکھ اس وقت تازہ ہو گئے جب یونی ورسٹی نے حمدان کی موت کے بعد اسے ڈگری دینے کا فیصلہ کیا، والدہ کی آنکھوں میں آنسوں تھے، ذہن میں بیٹے کی آواز اور ایسا لگ رہا تھا کہ بیٹ ابھی آ کر والدہ کو بوسا دے گا .

. .

متعلقہ خبریں