سیاسی گہما گہمی ،پاک آسٹریلیا ٹی 20، ون ڈے سیریز کہاں ہوگی ؟ فیصلہ کل متوقع

لاہور(قدرت روزنامہ)پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان۔
پاک آسٹریلیا سیریز کے تین ون ڈے لاہور میں ہونگے یا نہیں فیصلہ کل چار بجے کمشنر لاہور کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ہوگا ۔رپورٹ کے مطابق لاہورمیں میچز کے انتطامات کے حوالے کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ 18مارچ کو مہمان ٹیم کی میزبانی لاہور کے ذمہ ہوگی ۔ اسی طرح 21 سے 25مارچ کو اسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ میچ ہو گا ۔ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے تین ون ڈے میچ کی میزبانی کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔ٹی ٹونٹی میچ بھی لاہور میں کروائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی کے اجلاس میں ہو گا کیونکہ لاہور میں وائٹ بال میچوں کے انعقاد کے لیے انتظامات کرنا ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سیاسی ماحول کی وجہ سے جڑواں شہروں میں صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

24 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

27 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

36 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

42 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

44 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

50 mins ago