موجودہ سیاسی ماحول کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، جو ممبر جانا چاہتا ہے وہ استعفا دے کر مقابلے میں آئے، ؟ پرویز خٹک کے اہم انکشافات

(قدرت روزنامہ)وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں وقت کے ساتھ سامنے لائیں گے، موجودہ سیاسی ماحول کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، جو ممبر جانا چاہتا ہے وہ استعفا دے کر مقابلے میں آئے، یہ نہیں ہوسکتا ہمارے ٹکٹ پر لڑنے والا پی ٹی آئی کیخلاف ہوجائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال’’ اتحادی جماعتوں سے
رابطے ہیں ان کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ کیا پتہ ہم ایک پیج پر ہوں اور صلاح مشورہ ایک ہو، یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہے اور رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اسپیکر ایک دو دن میں فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جووقت کے ساتھ سامنے آئیں گے، امید ہے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شرمندگی ہوگی، تمام ممبران سے مل چکے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے جو ماحول بنایا ہے اس سے جلد ہوا نکل جائے گی، یہ کیسے ہوسکتا ہے جو ہمارے ٹکٹ پر لڑے وہ ہمارے خلاف ہوجائے، ہمیں یقین ہے پارٹی میں سے کوئی دھوکہ نہیں کرے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اتحاد یوں سے مکمل رابطے میں ہے، جو ماحول بنا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، اتحادی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ لوگوں سے ملتے رہتے ہیں، سب کو اپنی طاقت کے ذریعے لڑنا چاہیے، نہ کہ ٹکٹ کا لالچ دے کر لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے، جو ممبر دوسری طرف جانا چاہتا ہے کہ وہ استعفیٰ دے اور مقابلے میں آئے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں 2018 سے زیادہ جذبہ دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد شخصیت ہے جو بین الاقوامی سطح پر جواب دے سکتے ہیں، پرویز خٹک نے ایک سوال ’کیا جڑواں شہروں کے تعلقات ٹھیک ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہے۔ میں وزیردفاع بھی ہوں اور رابطے میں بھی ہوں، وہ ایک فورس ہے ان کی اپنی سوچ ہےاس کے مطابق چلنا ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

16 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

19 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

28 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

34 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

36 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

42 mins ago