علم نہیں تھا جہانگیر ترین کو کینسر سے متعلق مسئلہ ہے،برطانیہ آنے سے قبل جہانگیر ترین شوکت خانم ہسپتال لاہور میں بھی زیر علاج رہے جہاں سے۔۔۔
(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی طبی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ جب جہانگیر ترین لندن پہنچے تو ان کی حالت نازک تھی . نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی طبی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے بتایا
کہ جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں زیرعلاج رہے، اب وہ آکسفورڈ کے قریب نیوبری میں فیملی کے ہمراہ آرام کر رہے ہیں .
ذرائع کے مطابق برطانیہ آنے سے قبل جہانگیر ترین شوکت خانم ہسپتال لاہور میں بھی زیر علاج رہے جہاں سے طبیعت بگڑنے پر وہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن آئے . ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے برطانیہ لانے پر ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد اخراجات آئے . طبی ذرائع کے مطابق انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ جہانگیر ترین کو کینسر کے متعلق کوئی مسئلہ ہے . طبی رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین پاکستان میں کورونا میں مبتلاہوئے تھے، جہانگیر ترین کو کورونا کے بعد کے اثرات کا سامنا تھا . ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اب روبہ صحت ہیں اور فون کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں .
. .