(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی طبی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ جب جہانگیر ترین لندن پہنچے تو ان کی حالت نازک تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی طبی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے بتایا
کہ جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں زیرعلاج رہے، اب وہ آکسفورڈ کے قریب نیوبری میں فیملی کے ہمراہ آرام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ آنے سے قبل جہانگیر ترین شوکت خانم ہسپتال لاہور میں بھی زیر علاج رہے جہاں سے طبیعت بگڑنے پر وہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن آئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے برطانیہ لانے پر ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد اخراجات آئے۔طبی ذرائع کے مطابق انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ جہانگیر ترین کو کینسر کے متعلق کوئی مسئلہ ہے۔طبی رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین پاکستان میں کورونا میں مبتلاہوئے تھے، جہانگیر ترین کو کورونا کے بعد کے اثرات کا سامنا تھا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اب روبہ صحت ہیں اور فون کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…