عمران خان کی بڑی جیت، وزیراعظم کی امت مسلمہ کو مبارکباد اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دے دیا ہے . اس سے قبل اقوام متحدہ میں پیش کردہ قرار داد منظوری کی گئی .
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرار منظور ہونے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے . انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا سے متعلق او آئی سی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد پاکستان نے پیش کی اور اقوام متحدہ نے پاکستان کی
جانب سے متعارف کرائی گئی قرارداد منظور کی . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بالاآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا ہے . انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے اگلا چیلنج تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو کم کرنا ہو گا .
. .