’کانپیں ٹانگنے‘ اور ’ٹانگیں کانپنے‘ میں کیا فرق ہے؟ بلاول بھٹو نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ ”کانپیں ٹانگنا“ٹانگیں کانپنے سے ایک درجہ اوپر ہے،ہمارا شروع ہوا تو خوف اور ڈر سے عمران خان نے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی ہے،اب گالی دینے پر آگیا ہے . ایک انٹرویومیں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جب کراچی سے ہمارا لانگ مارچ شروع ہوا تو وزیراعظم کی ٹانگیں کانپا شروع ہوگئی تھیں جیسے ہی ہمارا مارچ نکلا تو پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، اس وقت صرف ٹانگیں کانپنے کا خوف

تھا اور جب جب اسلام آباد پہنچے کانپیں ٹانگنے والا سین شروع ہوگیا، بلاول نے کہا کہ اب وزیراعظم جلسوں میں گالیاں دینے پر آگئے ہیں، اب ان کو ڈر ہے اور خوف ہے، جب پاگل پن کے قریب آؤ تو ٹانگیں کانپتی نہیں کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں