لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے دیگر کھیلوں کے میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم کا نام 50 سال قبل لیبیا کے اْس وقت کے صدر معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہی کے نام پر ’قذافی اسٹیڈیم‘ رکھا گیا تھا۔ماضی میں سیاسی بنیادوں پر اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں

کی گئیں تاہم اس مرتبہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مکمل مالیاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ’یو گوو‘ کی سروسز حاصل کی ہیں تاکہ اپنے اسٹیڈیم کی مالیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکیں کہ اسپانسرشپ ڈیل کی مالیت کیا ہے، صرف قذافی اسٹیڈیم نہیں بلکہ نیشنل اسٹیڈیم اور دیگر میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس حوالے سے ایک عرصے سے کام کررہے تھے اور اسپانسرز کی طرف سے ردعمل اطمینان بخش ہے، ایک مرتبہ معاہدہ ہوگیا تو قذافی کی جگہ کسی اسپانسر کا نام آ جائے گا۔1959 میں تعمیر کیے گئے اس اسٹیڈیم کو ابتدائی طور پر لاہور اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا، تاہم 1974 میں معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔کرنل قذافی کے اس اقدام پر اس وقت کے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اسٹیڈیم کا نام ان کے نام پر رکھ دیا تھا۔جب لیبیا کے سابق صدر کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو کچھ حلقوں کی جانب سے یہ رائے آئی تھی کہ پاکستان کو اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا چاہیے لیکن پھر یہ معاملہ دب گیا تھا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago