تین شادیاں ناکام ہونے کے بعد چوتھے شخص کے ساتھ منگنی کرنے والی برطانوی گلوکارہ کا سابق شوہروں بارے ایسا مضحکہ خیز انکشاف کہ سن کر ہنسی روکنا مشکل

لندن(قدرت روزنامہ) تین شادیاں ناکام ہونے کے بعد چوتھے شخص کے ساتھ منگنی کرنے والی برطانوی گلوکارہ کیری کیٹونا نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادیوں اور سابق شوہروں کے متعلق ایسی مضحکہ خیز بات کہہ دی کہ سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوگیا۔ دی سن کے مطابق 41سالہ کیری کیٹونا نے کہا کہ ”میری اتنی شادیاں ہو چکی ہیں کہ اپنے سابق شوہروں کو یاد کرنے کے لیے مجھے گوگل پر سرچ کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی تو میں اپنے بچوں سے پوچھتی ہوں کہ ان کے باپ کا نام کیا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق کیری کی پہلی شادی گلوکار بریان کے ساتھ 2002ءمیں ہوئی تھی اور 2006ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔اس کے بعد فروری 2007ءمیں کیری نے مارک کروفٹ نامیم ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ شادی کی۔ ان کی یہ شادی 2011ءتک چلی۔ اس سے ان کے 15سالہ ہیڈی اور 13سالہ میکس پیدا ہوئے۔ ستمبر 2014ءمیں کیری نے رگبی کے کھلاڑی جارج کے کے ساتھ شادی کی۔ اس شادی سے ان کی بیٹی ڈائیلن جارج پیدا ہوئی اور 2015ءمیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ اب کیری نے ریان مہونے کے ساتھ منگنی کر رکھی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

7 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

22 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

26 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

37 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

47 mins ago

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

1 hour ago