ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد بیٹے ارحان خان کی اکیلے پرورش کر رہی ہیں . اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ طلاق کے فوری بعد کا عرصہ انتہائی خوفزدہ کر دینے والا تھا .
اس عرصے میں میں نے خود کو بہت زیادہ کمزور محسوس کیا .
ملائیکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ ”ایک طرف طلاق کا صدمہ اور دوسری طرف اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کی ذمہ داری، وہ وقت میرے لیے بہت آزمائش کا وقت تھا اور میں کہوں گی کہ میں نے اس وقت سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے . “ واضح رہے کہ ملائیکہ خان اور ارباز خان کی شادی 19سال چلی . ان کی شادی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین شادیوں میں شمار کیا جاتا تھا تاہم 2017ءمیں اچانک ان کی طلاق کی خبر نے ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا تھا . 2019ءسے 48سالہ ملائیکہ اروڑا36سالہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں ہیں .
. .