ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا پر کیا بیتی؟ دنیا کو داستان سنادی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد بیٹے ارحان خان کی اکیلے پرورش کر رہی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ طلاق کے فوری بعد کا عرصہ انتہائی خوفزدہ کر دینے والا تھا۔ اس عرصے میں میں نے خود کو بہت زیادہ کمزور محسوس کیا۔

ملائیکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ ”ایک طرف طلاق کا صدمہ اور دوسری طرف اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کی ذمہ داری، وہ وقت میرے لیے بہت آزمائش کا وقت تھا اور میں کہوں گی کہ میں نے اس وقت سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔ “ واضح رہے کہ ملائیکہ خان اور ارباز خان کی شادی 19سال چلی۔ ان کی شادی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین شادیوں میں شمار کیا جاتا تھا تاہم 2017ءمیں اچانک ان کی طلاق کی خبر نے ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا تھا۔ 2019ءسے 48سالہ ملائیکہ اروڑا36سالہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

Recent Posts

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

4 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

10 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

28 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago