اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سودے بازی کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی .
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کل کسی کو کال نہیں آرہی اور نہ ہم کسی کی مدد نہیں چاہ رہے ہیں، سودے بازی کے بغیر عدم اعتماد میں کامیابی ممکن نہیں ہے، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عوام کی رائے سے حکومت بنے گی .
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تصادم کی صورت حکومت نے خود پیدا کی ہے اور وہی اسے ختم کرسکتی ہے، پنجاب میں تبدیلی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کبھی مخالفت نہیں کی، مدت ملازمت میں توسیع کا استحقاق وزیر اعظم کا ہے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے، 64 سال کی عمر تک آرمی چیف کو توسیع دی جاسکتی ہے .
. .