نیب اور براڈ شیٹ تنازع، برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) نیب اور براڈشیٹ تنازعے میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا ہے، برطانوی ہائیکورٹ نے نیب کو 12کروڑ 22 لاکھ 3 ہزار790 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا، نیب کو 110پاؤنڈ، اضافہ اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29 ہزار 680 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بصورت دیگر متعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبورکیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب اور براڈشیٹ تنازعے میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا، نیب کو 12کروڑ22لاکھ 3ہزار790 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا، برطانوی ہائیکورٹ کے جج ماسٹرڈیوسن نے فیصلہ دیاکہ نیب 13اگست تک براڈشیٹ کو 3 مختلف مالیت کی ادائیگیاں کرے، نیب 12کروڑ 22 لاکھ 3ہزار790 ڈالر ادا کرے، نیب کو 110 پاؤنڈ، اضافہ اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29 ہزار 680 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بصورت دیگر متعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبورکیا جائے گا۔ تمام فنڈز 10اگست تک نیب کے وکلاء کے اکاؤنٹ میں ہونے چاہئیں۔ بینک 17 اگست تک محفوظ رقم براڈشیٹ کے وکلاء کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا پابند ہوگا،مقررہ وقت میں کوئی ایک ادائیگی نہ ہونے کی صورت عبوری حکم حتمی تصورہوگا۔ یاد رہے براڈشیٹ نے نیب سے 33لاکھ 64 ہزار 684 پاؤنڈ کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خیال رہے 29 جولائی2021ء کو براڈشیٹ اور احتساب بیورو کے درمیان ہرجانے کی رقم کی ادائیگی پر اختلافات سامنے آئے تھے۔ جس پر براڈشیٹ وکلاء نے کہا کہ وہ سود، مقدمے کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے عدالت سے کہیں گے، حکومت پاکستان کے وکلاء نے کہا کہ مقدمے کے اخراجات 35 ہزار ڈالر دینے کو تیار ہیں، نیب وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف منجمد کی گئی رقم ادا کرنے کے اختیارات ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago