صحافی غلام فاروق کو رہا کیا جائے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے صحافی و ڈھاڈر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری غلام فاروق کے اغوا نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی غلام فاروق کو رہا کیا جائے اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کرکے کارروائی کی جائے۔ بی یو جے کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں بی یو جے کے صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظوراحمد سمیت تمام عہدیداروں نے صحافی غلام فاروق کے اغوا نما گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی غلام فاروق کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس بلوچستان کی ٹیم نے تین روز قبل ان کے گھر پر چھاپہ مارا چادر و چاردیواری کی پامالی کی اور صحافی غلام فاروق کو اٹھاکر لے گئے جس کے بعد اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ہم کسی بھی قسم کے جرم کی پشت پناہی نہیں کرتے تاہم قانون پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں، مذکورہ صحافی پر کسی قسم کے جرم کا الزام ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، صحافیوں کے خلاف ماورائے عدالت کارروائیوں پر صوبے کے تمام صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سی ٹی ڈی کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کررہی ہیں۔ بی یو جے کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافی غلام فاروق کو منظر عام پر لاکر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ تاکہ ملک اور صوبے کی دنیا میں بدنامی نہ ہو۔

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

7 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

15 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

22 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

35 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

42 mins ago

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

50 mins ago