بلوچستان میں پانی کی قلت آئندہ نسلوں کیساتھ خیانت ہے، حاجی لشکری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کی قلت آئندہ نسلوں کیساتھ خیانت ہے،صوبے میں پانی کے ضیاع کو روک کر جہاں ممکن ہو وہاں درخت لگائے جائیں ،یہ بات انہوں نے پیر کو سراوان ہاوس کوئٹہ میں پروفیسر ظہیر جمال ، علی مدد ، یوسف علی ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، مبارک علی ہزارہ ، عباس ہزارہ ، عبدالہادی ، منظور ہزارہ و دیگر کو شجر کاری مہم کے سلسلے میں بلوچستان پیس فورم کی جانب سے زیتون کے پودے دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر بلوچستان پیس فورم کے جنرل سیکرٹری نوابزادہ میر سخی بخش رئیسانی و دیگر بھی موجود تھے ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ زیتون کے یہ پودے ان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں وہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میںزیتون کے درخت نہ صرف خود لگاتے ہیں بلکہ اپنے دوست واحباب میں بھی تقسیم کرتے آرہے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کیساتھ جہاں ضرورت ہو وہاں لگائیں، انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت آئندہ نسلوں کیساتھ خیانت ہے ، ہماری آئندہ نسلیں پانی کے بغیر زندگی گزاریں گی تو یہ ان کیساتھ ظلم ہوگا . بلوچستان میں پانی کے سنگین بحران کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے جہاں ممکن ہو وہاں درخت لگائے جائیں ، قبل ازیں علمدار روڈ پر واقع ریڈر زون لائبریری کے منتظم عباس ہزارہ نے نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات میں انہیں لائبریری کیلئے دو سو کتابیں فراہم کرنے کیلئے تحریری درخواست دی جس پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے سماج میں علم کی روشنی کو پروان چڑھانے میں عباس ہزارہ اور ان کے رفقاکے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کردی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں