بلوچستان میں پانی کی قلت آئندہ نسلوں کیساتھ خیانت ہے، حاجی لشکری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کی قلت آئندہ نسلوں کیساتھ خیانت ہے،صوبے میں پانی کے ضیاع کو روک کر جہاں ممکن ہو وہاں درخت لگائے جائیں ،یہ بات انہوں نے پیر کو سراوان ہاوس کوئٹہ میں پروفیسر ظہیر جمال ، علی مدد ، یوسف علی ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، مبارک علی ہزارہ ، عباس ہزارہ ، عبدالہادی ، منظور ہزارہ و دیگر کو شجر کاری مہم کے سلسلے میں بلوچستان پیس فورم کی جانب سے زیتون کے پودے دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر بلوچستان پیس فورم کے جنرل سیکرٹری نوابزادہ میر سخی بخش رئیسانی و دیگر بھی موجود تھے ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ زیتون کے یہ پودے ان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں وہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میںزیتون کے درخت نہ صرف خود لگاتے ہیں بلکہ اپنے دوست واحباب میں بھی تقسیم کرتے آرہے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کیساتھ جہاں ضرورت ہو وہاں لگائیں، انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت آئندہ نسلوں کیساتھ خیانت ہے ، ہماری آئندہ نسلیں پانی کے بغیر زندگی گزاریں گی تو یہ ان کیساتھ ظلم ہوگا ۔بلوچستان میں پانی کے سنگین بحران کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے جہاں ممکن ہو وہاں درخت لگائے جائیں ، قبل ازیں علمدار روڈ پر واقع ریڈر زون لائبریری کے منتظم عباس ہزارہ نے نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات میں انہیں لائبریری کیلئے دو سو کتابیں فراہم کرنے کیلئے تحریری درخواست دی جس پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے سماج میں علم کی روشنی کو پروان چڑھانے میں عباس ہزارہ اور ان کے رفقاکے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کردی جائیں گی۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

8 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

12 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

20 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

30 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

54 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

1 hour ago