کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کو اسٹریٹجک اہمیت لیکن بلوچستانیوں کو اہمیت دینے کیلئے اسلام آباد تیار نہیں ،بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار نہیں . بلوچستان میں نیم قبائلی اورنیم جاگیردارانہ فرسودہ نظام کو برقرار رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہے .
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا . ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد کی بیوروکریسی، مقتدرہ اور سیاستدان بلوچستان کی اسٹریٹیجیکل اہمیت اور وسائل کو اہم سمجھتے ہیں مگر بلوچ اور بلوچستانی کو اہمیت دینے کو تیار نہیں، جب تک بلوچ اور بلوچستانی کو اہمیت نہیں دی جاتی تب تک کوئی بھی اقدام کارآمد نہیں ہو سکتی . انہوں نے کہاکہ اب تک بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے . بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار نہیں . بلوچستان میں نیم قبائلی اورنیم جاگیردارانہ فرسودہ نظام کو برقرار رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہے .
. .