تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی، سینئر رہنما شعیب صدیقی مسلم لیگ ن میں شامل، ذرائع

(قدرت روزنامہ)پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شعیب صدیقی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شعیب صدیقی کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب شعیب صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت تحریک انصاف ہی نہیں، وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی باعث ندامت ہے۔ جن اصولوں کیلئے پی ٹی آئی نے جدوجہد کی، پنجاب حکومت نے اُن کی دھجیاں اڑا دیں۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن اور اقربا پروری انتہا پر ہے۔ کوئی کام رشوت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔ صوبے میں تمام انتظامی عہدے پیسوں کے لین دین سے دیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں لیاقت اور دیانتداری کا کوئی معیار نہیں ہے۔ معیار صرف اور صرف رشوت ہے۔ اس وزیر اعلیٰ کا پی ٹی آئی کی تحریک، کارکنوں اور منشور سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال بعد بھی وزیراعلیٰ کو علم ہی نہیں کہ کس کارکن نے پی ٹی آئی کیلئے کیا قربانیاں دیں؟ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پنجاب حکومت نے یکسر نظر انداز کر دیا۔ موجودہ بحران صرف اور صرف بزدار حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بحران کا آغاز 4 سال قبل بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے شروع ہوا۔ جتنا نقصان بزدار حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو پہنچایا، ساری اپوزیشن مل کر بھی نہیں پہنچا سکی۔ عبدالعلیم خان اور اُن کے ساتھیوں نے جتنا کام پی ٹی آئی کیلئے کیا اس کے سب معترف ہیں۔ عبدالعلیم خان 8 برسوں تک حکومت وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے اور پارٹی کیلئے بھرپور خدمات سر انجام دیں۔

شعیب صدیقی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ صرف عبدالعلیم خان ہی نہیں پارٹی کے تمام مخلص کارکنوں اور لیڈر کے ساتھ یہی سلوک کیا، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن،ایم پی اے و ایم این اے پنجاب حکومت سے مطمئن نہیں، سب کے سب پی ٹی آئی کے نقصان کا ذمہ دار بزدار حکومت کو قرار دیتے ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago