اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد حزب اختلاف کے منفی ردعمل پرسینیٹر فیصل جاوید نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دی . سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ملاحظہ کیجئے، یہ ہے وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں قائد اعوان منتخب ہونے کے فوراً بعد پہلا خطاب .
انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی چیخ و پکار سنیے، یہ انتخاب کے فوری بعد شور کر رہے ہیں کہ حکومت نہ اہل ہو چکی ہے پہلے منٹ ہی میں، یہ شور کررہے ہیں کہ این آر او دے دو . انہوںنے کہاکہ ایک دن بھی اپوزیشن نے تعمیری اپوزیشن نہیں
کی، کرپٹ مافیا روزِ اوّل سے حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے .
. .