ہمارے اور آپ کے اوپر ہے حکومت کو رکھیں یا گھر بھیج دیں جاوید میاندادکا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر جاوید میانداد ملک موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے ہمارے اور آپ کے اوپر ہے حکومت کو رکھیں یا گھر بھیج دیں، موجودہ سیاست جو ہو رہی ہے وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے،پاکستان میں اسپن پچز بنا سکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کیلئے نہیں۔لیجنڈی کرکٹر جاوید میانداد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیاست جو ہو رہی ہے وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے، عمران خان کے کرکٹر ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ جو اقتدار میں آتا ہو اس کا فوکس

ملک و قوم ہونی چاہیے، ان کیلئے کیا کیا جائے یہ دیکھا جاتا ہے۔کراچی میں جاری پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیجنڈری جاوید میانداد نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ٹیمیں ہیں جن کی پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی ہے، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستان کی نسبت کرکٹ کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، وہاں ہر بچہ اسپورٹس کھیلتا ہے۔میانداد نے کہاکہ پاکستان میں اسپن پچز بنا سکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کے لئے نہیں جبکہ آسٹریلیا کی پچز قدرتی اچھی ہوتی ہیں وہ زیادہ محنت نہیں کرتے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ پاکستان میں جیسا موسم ہے اس لئے یہاں پچ بنانی پڑتی ہے، گراسی وکٹ کو رول کرتے ہیں تو وہ سیدھی بن جاتی ہے، تیز وکٹ لاہور میں بنتی ہے لیکن وہ بھی ویسی نہیں جو دنیا میں بنائی جاتی ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلتا تھا تو آرمی کو بہت فالو کیا، فالو کرنے کا مطلب یہ بتانا ہے کہ آرمی اپنے ملک کیلئے کس طرح لڑتی ہے،میں لڑ کر کھیلتا تھا کیوں کہ ملک کے لئے فائٹ کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چاہتا ہوں پاکستان اور آسٹریلیا کے کراچی ٹیسٹ کا رزلٹ آئے ہوم گرائونڈ پر پاکستان کو جیتنا چاہیے، کراچی کی پچ وقت کے ساتھ ڈیڈ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ پاکستان نے اپنی مرضی کی وکٹ بنائی ہے اگر نہ جیتے تو آپ ہر جگہ ناکام ہیں، ہمارے دور میں اسپن وکٹ بناتے تھے تو تین دن میں میچ بھی ختم کر دیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 400، 500 رنز تو نارمل ہیں، آپ پاکستان کے لئے کھیل رہے ہیں پریشر تو لینا پڑتا ہے، 20 کروڑ عوام میں سے 11 لڑکے پریشر نہیں لیں گے تو بچے لیں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

1 hour ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago