دولت سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، علی زیدی کا تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اوروفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ دولت سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائوس کے تمام کمرے بھر چکے ہیں اورحفاظت کے لیے ایس ایس یواہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ کے مزید 300 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں .

لگتا ہے زرداری مافیا نے لوٹی دولت کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں . انہوں نے کہا کہ 70اہلکار پی پی کے لانگ مارچ میں ساتھ آئے

تھے جبکہ 30 اہلکار ہر وقت سندھ ہائوس کی سیکیورٹی پر مامور رہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں