حکومت کا وزارت اعلیٰ دینے سے انکار، ق لیگ کا ردِعمل آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ان کے بیان پر وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک سے رابطہ رہتا ہے، ان سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے۔مونس الہیٰ نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ بیان کی وضاحت خود کریں۔

۔خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کر دیا تھا۔دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ق لیگی رہنما مونس الہی سے کہا ہے کہ 5 سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے ، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے ، ہم وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے ، اگر ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں جب کہ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو پہلے کابینہ سے استعفیٰ دیتا ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنا تو تمام مسائل حل کر دوں گا ، اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں ۔ وی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچے اور پکے کا پتہ نہیں ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے کہا پاکستان تحریک انصاف میں اپنی پارٹی میں ضم کر لو، یہ والی آفر بی اے پی پارٹی کو بھی کی گئی ، یہ ناسمجھی والی سوچ ہے، مہنگائی، ساڑھے تین سال کی پرفارمنس کی وجہ سے حالات ان کے خراب ہوئے، چھوٹے ہسپتالوں میں مک مکا ہو رہا ہے، صحت کارڈ کا آڈٹ تو کرائیں پہلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے، حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں نے ہمیں پیشکش کی، حکومت کے گھبراہٹ کے فیصلے سامنے آ رہے ہیں، بس ایک ہی شخص گھبرایا ہوا پھر رہا ہے،پہلے حکومت اور پھر اپوزیشن جلسوں کے اعلان منسوخ کرے۔

Recent Posts

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

1 min ago

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

14 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

19 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

32 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

43 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

1 hour ago