گیم از اوور، (ق) لیگ ، ایم کیو ایم،باپ ، جی ڈی اے اور آزاد ارکان کا گروپ کب حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریگا؟بہت بڑی خبرآ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کے اتحادی بشمول مسلم لیگ (ق) ایم کیو ایم پاکستان ،باپ ، جی ڈی اے اور آزاد ارکان کا گروپ کل حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت کے اتحادیوں کی سرپرستی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کررہے ہیں، اتحادیوں کے 24ارکان ہیں جو کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین رکن ہیں جن میں ایک وفاقی وزیر شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے

خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بی اے پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جلد قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے خالد حسین مگسی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں محمد اسرار ترین، احسان اللہ ریکی، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بی اے پی کے رہنما خالد حسین مگسی نے چودھری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آپ کا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جلسوں کی فوراً منسوخی کا مشورہ بہت صائب ہے، ملک میں اس وقت لڑائی کی صورتحال ہے جو خانہ جنگی کی طرف بھی جا سکتی ہے، ایسے حالات میں دونوں فریقین کو ٹھنڈا رہنے سے زیادہ اچھا مشورہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

11 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

24 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

37 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

49 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago