پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ، اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کیطرف ہے۔پرویز الٰہی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ ہوگیا ہے، اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کی طرف ہے .
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں .

تحریکِ انصاف کے سارے اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان حکومت کی بجائے اپوزیشن کی طرف ہے .
گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد دیرپا اور پکا ہے . جب مخالفین کسی ایک شخص کے خلاف ایک ہوجائیں تو آپس کی تلخیاں بھلا دیتے ہیں .
مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم نے دیر کردی . پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے . سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں . حکومت تڑی نہ لگائے، سب اکٹھے ہو کر آئے تو کوئی روک نہیں سکے گا .
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کے قافلوں کو اسلام آباد داخلے سے روک دیا . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء 25 مارچ کی شام تک اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوں گے .  

. .

متعلقہ خبریں