پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ، اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کیطرف ہے۔پرویز الٰہی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ ہوگیا ہے، اتحادیوں کا رجحان اپوزیشن کی طرف ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں۔ تحریکِ انصاف کے سارے اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان حکومت کی بجائے اپوزیشن کی طرف ہے۔
گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد دیرپا اور پکا ہے۔ جب مخالفین کسی ایک شخص کے خلاف ایک ہوجائیں تو آپس کی تلخیاں بھلا دیتے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم نے دیر کردی۔ پی ٹی آئی کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں۔ حکومت تڑی نہ لگائے، سب اکٹھے ہو کر آئے تو کوئی روک نہیں سکے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کے قافلوں کو اسلام آباد داخلے سے روک دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء 25 مارچ کی شام تک اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوں گے۔ 

Recent Posts

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

5 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

10 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

23 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

34 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

52 mins ago

کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دیدیا گیا، پاور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاور ڈویژن کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں…

54 mins ago