نام لیے بغیر تنقید، شہباز شریف مریم نواز کی بات کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کرنے پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر حکومت کی بجائے مریم نواز کی بات کر رہے ہیں .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کی جس کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی کی بات کر رہے ہیں .


ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے اپنے متعلق مفروضوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بے نقاب ہو گئے ہیں اور آپ کو وزیر اعلیٰ نہ رہتے ہوئے 3سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے .
واضح رہے کہ شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹائٹل پر تاحال وزیر اعلیٰ کے الفاظ موجود ہیں جس کی نشاندہی کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ آپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کریں؟ کیونکہ یہ فریب دینے کے مترادف ہے .  

شہباز شریف کی گول مول تنقید
قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی . شہباز شریف نے کہا کہ پاپولسٹس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ملک اور اس کے لوگوں سے خود کو بڑا سمجھنے کے فریب میں مبتلا ہیں .
پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہر چیز ان کی پھیلائی ہوئی انا کے گرد گھومتی ہے اور ان کا حوالہ مستقبل کے ویژن کی بجائے ماضی میں جڑا ہوا ہے، تاہم حقیقی دنیا میں کام اس طرح نہیں کیے جاتے .  

. .

متعلقہ خبریں