نام لیے بغیر تنقید، شہباز شریف مریم نواز کی بات کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کرنے پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر حکومت کی بجائے مریم نواز کی بات کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے نام لیے بغیر حکومت پر تنقید کی جس کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی کی بات کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے اپنے متعلق مفروضوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بے نقاب ہو گئے ہیں اور آپ کو وزیر اعلیٰ نہ رہتے ہوئے 3سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹائٹل پر تاحال وزیر اعلیٰ کے الفاظ موجود ہیں جس کی نشاندہی کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ آپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کریں؟ کیونکہ یہ فریب دینے کے مترادف ہے۔ 

شہباز شریف کی گول مول تنقید
قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاپولسٹس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ملک اور اس کے لوگوں سے خود کو بڑا سمجھنے کے فریب میں مبتلا ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہر چیز ان کی پھیلائی ہوئی انا کے گرد گھومتی ہے اور ان کا حوالہ مستقبل کے ویژن کی بجائے ماضی میں جڑا ہوا ہے، تاہم حقیقی دنیا میں کام اس طرح نہیں کیے جاتے۔ 

Recent Posts

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

5 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

10 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

23 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

34 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

52 mins ago

کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دیدیا گیا، پاور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاور ڈویژن کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں…

54 mins ago