اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چوہدری برادران نے مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا،اب بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے.
میڈیا پر وزیر دفاع پرویزخٹک کی جانب سے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ نہ دینے کا بیان چلا تھا جس پر مونس الہٰی کا بھی ردعمل آیا، وزیردفاع پرویزخٹک نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کردی ہے .
وزیردفاع نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کومن گھڑت اوربے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پرایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا .
وزیر دفاع نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا . مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی .
مسلم لیگ ق نے ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی چوہدری برادران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے .
اس سے پہلے میڈیا پریہ خبریں آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے صاف انکارکردیا ہے .
وفاقی وزیر پرویزخٹک کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ قبول نہیں . وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں .
پرویزخٹک کے حوالے سے یہ بیان چلنے پر مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک سے ہردوسرے روز بات ہوتی بیان کی وضاحت پرویزخٹک خود کریں .
. .