کہیں عدم اعتماد ملکی عدم استحکام میں نہ بدل جائے:شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نسلی اوراصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے، اپوزیشن کوتحریک عدم اعتماد لانے کا حق ہے، اسپیکر 63 اے کےتحت کسی بھی ممبرکا ووٹ منسوخ کرسکتے ہیں۔ 63اےکی خلاف ورزی کرنیوالاووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان ملک کوانارکی کی طرف لے جا رہے ہیں،کسی کوالجھنےاورلڑنےکی ضرورت نہیں، 27مارچ کواتوارہے،ا س دن عدم اعتمادپرووٹنگ نہیں ہوگی، 20مارچ سے 2 اپریل تک رینجرز، ایف سی کواختیارات دے رہا ہوں۔ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اسپیکر سے جا کے پوچھوں گا کس دن ووٹنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 25 مارچ کواسلام آباد آرہی ہے ، مولانافضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں، مولانافضل الرحمان  ن لیگ اور پیپلزپارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لیے جائیں گے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا پتہ ہے ، سب کی پرانی تاریخ یہ ہے کہ یہ مل کے کھیلتے ہیں، فضل الرحمان وحشی جٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی، تو ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا، ہمارا ذاتی کسی سے کوئی مسئلہ نہیں، کیا مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں؟ ہم اپوزیشن والوں کو مکمل تحفظ دیں گے مگر ملک میں اہم ایونٹ کے بعد، اسد عمر اور پرویزخٹک ق لیگ سمیت تمام اتحادیوں سےبات چیت کررہے ہیں، مجھے امید ہے ق لیگ اور اتحادی عمرا ن خان کا ساتھ دیں۔

شیخ رشید  نے کہا کہ 25مارچ کے بعد اتحادیوں اور دیگر کا پتہ چل جائے گا کس کے ساتھ ہیں،عمران خان کو جیتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، الیکشن کے بعد میں معاملات دیکھ لوں گا، عمران خان کو بہت پہلے سے جلسے شروع کرنے چاہیے تھے، وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمینٹ کا رابطہ رہتاہے، سیاست میں ان کا کردار نہیں، اچھی بات ہے اسٹیبلشمینٹ کا کردار نہیں ورنہ کل کو یہ روئیں گے کہ ہارے کیوں؟

Recent Posts

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

1 min ago

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

14 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

19 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

32 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

43 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

1 hour ago