فیشن ویک کی بانی انتقال کر گئیں ۔۔ جانیے مشہور سعودی شہزادی نورہ کی تدفین کس طرح کی جائے گی؟

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے مختلف قسم کی خبریں آتی رہتی ہیں جس میں کچھ ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سعودی شہزادی نورہ کے بارے میں بتائیں گے۔

سعودی عرب کی متحرک اور فیشن کے حوالے سے ایک مشہور نام شہزادی نورہ کے حوالے سے ایک خبر ایسی سامنے آئی ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا۔

عام طور پر فیشن کی دنیا کا ایک ایسا نام جو کہ سعودی عرب میں فیشن کو پروموٹ کر رہی تھیں، مگر اچانک وہ اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی موت کی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔

یوں اچانک انتقال نے سعودی شاہی خاندان سمیت پوری سلط

نت میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ 35 سالہ شہزادی نورہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل اور ماڈرنائز دور کی خواہاں تھیں۔

سعودی عرب کی تاریخ کے پہلے فیشن ویک سعودی فیشن ویک کی بانی تھیں جبکہ فیشن کمیونٹی کو بھی شہزادی خود دیکھ رہی تھیں۔

شہزادی نورہ کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا تھا جنہیں مقامی زبان کے علاوہ فرانسیسی، انگریزی زبان بھی بخوبی آتی تھی۔ ایک تقریب میں شہزادی نورہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ برقع پہننے کو قدامت پسند کہنا چاہیں تو بھلے کہیں لیکن یہ ہماری ثقافت ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جو بتاتی ہے کہ ہم کون ہیں، یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے، ہماری زندگی ایسے ہی گزرتی ہے۔

شہزادی نورہ کی نماز جنازہ آج پیر کے روز بعد نماز عصر ادا کی جائے گی، جبکہ نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

جبکہ شہزادی کو اسی مقامی قبرستان میں دفن کیا جائے جہاں دیگر شاہی خاندان کی تدفین کی جاتی ہے، عام طور پر شاہی خاندان کو بھی عام قبرستان میں ہی دفن کیا جاتا ہے، اس تصویر میں بھی سعودی فرماں رواں کنگ عبداللہ کو دفن کیا گیا تھا۔

Recent Posts

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

1 min ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

12 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

22 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

31 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago