ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید اخترانصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے انہیں پنجاب میں بزدارسرکارکوہٹانے میں ساتھ دینے کے بدلے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے لیکن وہ اپنا ضمیرنہیں بیچیں گے ۔ وہ ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی 215سے ایم پی اے جاویداخترانصاری کا کہنا تھا کہ جس طرح کپتان عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں ،اسی طرح کھلاڑی بھی ان کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے
کہ ہم ایک مجاہد وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں جو محب وطن ہے اور اپنے ملک وعوام کیلئے سوچتا ہے۔ن لیگ نے چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے اور وہ یہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لوگ پیسوں کے بیگ لیکر اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن ہرکوئی بکنے والا نہیں ہوتا،انہیں معلو م نہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…